چوہدری پرویز الہی

تجربہ کاروں کی نالائقیاں معیشت کو تباہی کے دہانے پر لے آئی ہیں، چوہدری پرویز الہی

گجرات(نمائندہ عکس)مسلم لیگ ق کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ تجربہ کاروں کی نالائقیاں معیشت کو تباہی کے دہانے پر لے آئی ہیں۔گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہینے کہاکہ آج ملک کے حالات بھی قوم سے قربانی کے متقاضی ہیں، نااہل حکمرانوں سے نجات کے لیے قوم کو 17 جولائی کو بلے کو ووٹ دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام ضمنی انتخابات میں ان حکمرانوں کے خلاف فیصلہ سنائیں گے، ضمنی انتخابات کے ہر حلقے کا سروے لوٹوں کے خلاف ہے ، سیاسی وفاداریاں بدلنے والوں کو شکست فاش ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران دھونس، دھاندلی اور حکومتی مشینری استعمال کرکے جیتتے رہے، سپریم کورٹ ضمنی انتخابات والے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کا نوٹس لے۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ چوہدری شجاعت سے احترام کا تعلق ہے، انشااللہ مرتے دم تک قائم رہے گا، ہمارے درمیان افواہیں پھیلانے والے ناکام و نامراد رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں