اقوام متحدہ

بے گھر افراد کی تعداد ایک دہائی میں دگنی ہو گئی ہے، اقوام متحدہ کاانکشاف

نیویارک(عکس آن لائن)کورونا کی وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں بے گھر افراد کی تعداد اب بیاسی ملین سے زائد ہو گئی ہے۔نمایاں طور پر افغانستان، شام، صومالیہ اور یمن کے مسلح تنازعات لوگوں کے بے گھر ہونے کی وجہ بن رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ انکشاف اقوام متحدہ کی جمعہ کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں کیا گیا ۔ جنگ و جدل اور دیگر وجوہات کی بنا پر بے گھر ہو جانے والوں کی تعداد گزشتہ ایک دہائی میں دگنی ہو چکی ہے۔

سن 2011 میں یہ تعداد لگ بھگ چالیس ملین تھی جب کہ گزشتہ برس کے اختتام پر 82.4 ملین افراد بیرونی ممالک میں پناہ گزینوں کی حیثیت سے یا اپنے ہی ملک میں بے گھر زندگی گزار رہے تھے۔ نمایاں طور پر افغانستان، شام، صومالیہ اور یمن کے مسلح تنازعات لوگوں کے بے گھر ہونے کی وجہ بن رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں