پہلی بر ف با ری

بیجنگ میں مو سم سر ما کی پہلی بر ف با ری

بیجنگ(عکس آن لائن)موسم سرما کی پہلی برفباری سے ہفتہ کے روز بیجنگ نے سفید چادر اوڑھ لی۔ ماہرین کے مطابق گزشتہ سال کے خشک موسم سرماکے بعد اس وقت برفباری انتہائی وقت پر ہوئی ہے۔ برفباری کا آغاز جمہ کی شام ہوا جو کہ یان چھنگ اور چھانگ پھنگ کے اضلاع میں برفانی طوفان کی صورت اختیار کر گئی۔

بیجنگ کے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں برف کی اوسط3.1 ملی میٹرتھی۔ محکمہ موسمیات میں موسم کی پیش گوئی کرنے والے چیف کو چن لان نے کہا کہ بیجنگ میں پہلی برفباری وقت پر ہوئی ہے۔ ریکارڈ کے مطابق1961 سے بیجنگ میں پہلی برفباری اوسطا29 نومبرکو ہی ہوتی ہے تاہم گزشتہ موسم سرما میں رواں سال فروری تک برفباری نہیں ہوئی تھی۔ ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ برفباری جنگل میں لگنے والی آگ کے خطرات کو کم کرے گی اور بیجنگ میں ہوا کو صاف کرے گی جس کی وجہ سے موسم سرما کے دوران ہوا کی آلودگی خراب رہتی ہے۔

شہر میں شاہراہوں کیلئے ایک انتباہ جاری کیاگیا ہے اور شہریوں کو برف با ری کے بعد کم درجہ حرارت اور تیز ہوا کے موسم میں صحت کے مسائل سے بچنے کا مشورہ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں