بیجنگ (عکس آن لائن)بیجنگ سرمائی پیرا لمپکس2022 کا جمعہ کے روز باضابطہ آغاز ہو گیا، گزشتہ6 سالوں میں، چین نے بیجنگ سرمائی پیرالمپکس کے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، بیجنگ سرمائی پیرالمپک گیمز ،سرمائی اولمپک گیمز میں استعمال ہونے والی سہولیات کا اشتراک کریں گے، ساتھ ہی، متعلقہ مقامات پر خصوصی لوگوں کی مدد کے لیےتمام تنصیبات کی ترتیب نو کی گئی ہے مثلاً سرمائی اولمپک ویلیجز میں بستر کی اونچائی کو کم کیا گیا، بصارت سے محروم کھلاڑیوں کے لیے بریل مینیو تیار کیا گیا تاکہ پیرالمپک ایتھلیٹس کی ہر ممکن دیکھ بھال کی جا سکے۔
بیجنگ سرمائی پیرا لمپکس کی تیاریوں اور انتظام و انصرام میں یہ سہولتیں اور خدمات چین میں خصوصی لوگوں کے لیے کھیلوں کی مسلسل ترقی کی عکاس ہیں۔ تین مارچ کو چینی حکومت نے پہلی بار خصوصی لوگوں کے لیے کھیلوں کی ترقی کے حوالے سے ایک وائٹ پیپر جاری کیا ۔اس میں تفصیلی اعداد و شمار اور کیسز کے ذریعے بتایا گیا کہ چین میں خصوصی لوگوں کے کھیلوں میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے۔زیادہ سے زیادہ خصوصی افراد کھیلوں میں حصہ لے کر اپنے خوابوں کی تکمیل کر رہے ہیں جو خصوصی افراد کے حقوق اور مفادات کے احترام اور تحفظ میں چین کی نمایاں کامیابیوں کی عکاسی کرتا ہے۔
“عام لوگوں کی طرح ، خصوصی لوگ بھی ایک شاندار زندگی گزار سکتے ہیں۔ “چین خصوصی لوگوں کے امور کو مزید ترقی دے گا اور خصوصی لوگوں کی ہمہ جہت ترقی اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دے گا۔” چینی صدر شی جن پھنگ کے ان اہم ریمارکس نے خصوصی افراد کی بہتر زندگی کی خواہش کو پوراکرنے کی سمت کی نشاندہی کی ہے۔ چین میں خصوصی لوگوں سے متعلق امور کو اقتصادی اور سماجی ترقی کے قومی مجموعی منصوبے اور قومی انسانی حقوق کے ایکشن پلان میں شامل کیا گیا ہے اور خصوصی افراد کے لیے “مساوات اور اشتراک” کا ہدف بہتر طور پر حاصل کیا گیا ہے، جو انسانی حقوق کے تحفظ میں چین کی کامیابیوں کا واضح مظہر ہے۔