بہاریہ مکئی

بہاریہ مکئی کی کاشت کیلئے زمین کو ہل چلاکر اچھی طرح تیارکرلیں،محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو بہاریہ مکئی کی زیادہ پیداوارحاصل کرنے کیلئے منظورشدہ اقسام کاشت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار بہاریہ مکئی کی زیادہ پیداوارحاصل کرنے کیلئے منظورشدہ اقسام ساہیوال 2002‘ اگیتی2002‘ایف ایچ 810ہائبرڈ اوردیگر ہائبرڈاقسام کاشت کریں تاکہ انہیں بہترمالی فوائد حاصل ہوسکیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجدنے بتایا کہ کاشتکار بہاریہ مکئی کی کاشت کیلئے زمین کو ہل چلاکر اچھی طرح تیارکرلیں اور کاشت کے لئے سنگل روکاٹن ڈرل یا ٹریکٹرڈرل استعمال کی جائے جبکہ شرح بیج ڈرل سے کاشت کرنے کی صورت میں 12تا15کلوگرام اور وٹوں میں کاشت کی صورت میں 8تا10 کلوگرام فی ایکڑڈالی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ درمیانی زرخیززمین میں بہاریہ مکئی کی ہائبرڈاقسام کیلئے 2بوری ڈی اے پی ‘2بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ بوائی کے وقت جبکہ فصل کی اونچائی ایک فٹ ہونے پر ایک بوری یوریا استعمال کی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ بارانی علاقو میں زمین کی زرخیزی کے مطابق ڈی اے پی ایک تا ڈیڑھ بوری ‘امونیم نائٹریٹ دو تااڑھائی بوری اورپوٹاشیم سلفیٹ آدھی تا ایک بوری فی ایکڑ بوائی کے وقت استعمال کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں