بھارت اور انگلینڈ

بھارت اور انگلینڈ کے مابین سیریز کا دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل آج کھیلا جائے گا

احمد آباد(عکس آن لائن)بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل(آج)اتوار کو احمد آباد میں کھیلا جائیگا۔ انگلینڈ کو پانچ میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ،پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں انگلینڈ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں شکست دی تھی ،شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی 20 انٹرنیشنل 16 مارچ، چوتھا 18 مارچ اور پانچواں اور آخری میچ 20 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں