نئی دہلی(عکس آن لائن)متنازع زرعی قوانین کے خلاف بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج کے باعث ٹرین سروس بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی کسانوں کی جانب سے ہریانا اور پنجاب میں متعدد مقامات پر دھرنے دیے جا رہے ہیں جس کے باعث مختلف شاہراہیں بلاک ہیں۔متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی جانب سے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اور اتر پردیش کے درمیان غازی پور بارڈر پر بھی دھرنا دیا جا رہا ہے جس کے باعث متعدد ٹرینیں منسوخ ہو گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت بھر میں سبزیوں اور دودھ کی فراہمی بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ بھارت میں کسانوں کی جانب سے متنازع زرعی قوانین کے خلاف 26 نومبر سے نئی دہلی کے بارڈرز پر دھرنا دے رکھا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین، بیلٹ اینڈ روڈ میڈیا کمیونٹی سمٹ فورم 2024 کا انعقاد
- چین بیرونی ممالک کے ساتھ عوامی تبادلوں کو آسان بنانے کی کوشش کرتا رہے گا،چینی وزارت خارجہ
- جی 7 کی جانب سے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں ، چینی وزارت خارجہ
- چینی خصوصیات کی حامل بڑے ملک کی سفارت کاری کے کامیاب دس سال
- چینی صدر کا مسئلہ فلسطین پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد پر زور