اسلام آباد(عکس آن لائن ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج بھارتی حکومت مہاتما گاندھی کے قاتل گوڈسے کی پیروکار ہے،
مہاتما گاندھی یہ دیکھ کر دکھی ہوں گے کہ بھارت میں انتہا پسند حکومت ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج برصغیر کے عظیم لیڈر مہاتما گاندھی کی سالگرہ ہے، مہاتما گاندھی یہ دیکھ کر دکھی ہوں گے کہ بھارت میں انتہا پسند حکومت ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج بھارتی حکومت مہاتما گاندھی کے قاتل گوڈسے کی پیروکار ہے، وزیر اعظم مودی اور ان کے ساتھی آر ایس ایس فلسفے کی توسیع ہیں۔