کشمیریوں

بھارتی انتظامیہ جھوٹے مقدموں کے ذریعے کشمیریوں کی جائیداد ہتھیانے لگی

سری نگر(عکس آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے لاک ڈا و ن کو 119 روز ہو گئے،بھارتی انتظامیہ جھوٹے مقدموں کے ذریعے کشمیریوں کی جائیداد ہتھیانے لگی ہے، نومبر میں 7 کشمیریوں کو شہید اور 80 سے زائد افراد کو زخمی کیا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر قابض بھارتی انتظامیہ کو کرفیو نافذ کیے 119 روز ہو گئے تاہم اس کے باوجود وادی کی صورت حال انتہائی کشیدہ ہے اور کشمیریوں کی بڑی تعداد تمام تر پابندیوں کے باوجود آئے روز اپنے حقوق کے لیے قابض فوج کے خلاف مظاہرے کر رہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے سفاکانہ کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ ماہ 7 کشمیریوں کو شہید اور 82 کو زخمی کیا۔کے ایم ایس کے مطابق کشمیریوں کو پیلٹ گنوں، فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کر کے زخمی کیا گیا۔کے ایم ایس رپورٹ کے مطابق نومبر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری رہی اور گھروں پر چھاپے مار کر 60 کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے محاصروں کے دوران 3 گھروں کو تباہ کیا جب کہ مساجد میں 5 اگست سے جمعہ کی نماز ادا کرنے پر پابندی ہے اور وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بدستور معطل ہے جس کی وجہ سے ہزاروں نوجوان بے روزگار ہو گئے ہیں جب کہ سرد موسم کے باعث کشمیریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو چکا ہے۔ جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے دوران بھارتی انتظامیہ جھوٹے مقدموں کے ذریعے کشمیریوں کی جائیداد ہتھیانے لگی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں