یشما گل

بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا، یشما گل

اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکارہ یشما گل نے کہا ہے کہ بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ وہ بہت جذباتی ہیں اور اداکاری ہی ایک ایسا پیشہ ہے جس میں وہ بھر پور طریقے سے اپنے جذبات کا اظہار کر سکتی ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے بچپن میں لکھنے اور گانے کا بہت شوق تھا لیکن گھر والوں کی طرف سے بہت مذاق اڑایا گیا اس لیے وہ اعتماد ختم ہو گیا ۔انہوں نے کہا کہ ان کی پہلی محبت اور پہلی نفرت ان کا بھائی تھا، ان کا دوستاور دشمن وہی تھا، کیونکہ انہیں بچپن میں لگتا تھا کہ ان کے والدین ان کے بھائی سے زیادہ پیار کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں