بلاول بھٹو

بشکیک میں پاکستانی طلبہ کو ہر قسم کی مدد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بشکیک میں پاکستانی طلبہ کو ہر قسم کی مدد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ بشکیک میں پاکستانی طلبہ کے تحفظ کے لیے یقینی اقدامات کیے جائیں، پاکستانی سفارتخانہ بھی طلبہ سے رابطے یقینی بنائے۔بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ طلبہ کے پاکستان میں موجود اہلخانہ تک درست معلومات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوںنے کہاکہ یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی۔