اواگوڈوگو (عکس آن لائن) برکینا فاسو میں کانکنی کی کینیڈین کمپنی کے ملازمین کو لیجانے والی بسوں کے کانوائے پر حملے میں 37افراد ہلاک اور 60زخمی ہو گئے۔
مغربی افریقی ملک میں گزشتہ 15ماہ میں یہ اس طرح کا تیسرا واقعہ ہے جس میں شدت پسند تنظیم ملوث ہے ۔ایسٹ ریجن کے گورنر سائیڈو سناؤ کے بیان کے مطابق بونگاؤ سونے کی کانوں سے تقریباً 25میل کی دوری پر سیمافو گولڈ مائن کے کانکنوں کو لیجانے والی پانچ بسوں کے کانوائے جن کی حفاظت کے لئے فوجی ایسکورٹ بھی ساتھ تھا پر نامعلوم مسلح شدت پسندوں نے چھاپہ مار کارروائی کرت ہوئے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 37افراد ہلاک اور 60 زخمی ہو گئے۔سیمافو برکینا فاسو میں سونے کی دو کانیں چلا رہی ہے جس میں سے ایک کو گزشتہ سال حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔