سرمائی کھیل

برف کی معیشت چین کی معاشی ترقی کا نیا پہلو بن رہی ہے، چینی میڈ یا

بیجنگ (عکس آن لائن) نویں ایشیائی سرمائی کھیل شمالی چین کے شہر ہاربن میں منعقد ہونے والے ہیں۔ ہاربن ایشین ونٹر گیمز بیجنگ سرمائی اولمپکس کے بعد چین کی جانب سے منعقد ہونے والا ایک اور اہم بین الاقوامی جامع اسپورٹس ایونٹ ہے ، اور یہ ایشیائی سرمائی کھیلوں کی تاریخ میں حصہ لینے والے ممالک (علاقوں) اور کھلاڑیوں کی تعداد کے لحاظ سے سب سے بڑا ایونٹ بھی ہے۔

چائنا میڈیا گروپ (سی جی ٹی این) کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے کیے گئے ایک سروے کے مطابق جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ برف کی معیشت چین کی معاشی ترقی کے لئے ایک نیا پہلو بن رہی ہے۔سروے میں 96 فیصد عالمی جواب دہندگان کا خیال ہے کہ ایشین ونٹر گیمز سے ایشیائی ممالک اور یہاں تک کہ دنیا بھر میں برف کے کھیلوں کے معیار میں اضافہ ہوگا۔ 87.8 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ ایشیائی سرمائی کھیلوں سے ایشیائی ممالک کے مابین تبادلے اور تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

94.7 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ چین کی ویزا فری پالیسی میں مسلسل بہتری کے ساتھ ساتھ وہ ایک مزید کھلے اور متحرک چین کو دیکھنے کی توقع رکھتے ہیں ۔ سروے کے مطابق، 95 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ سازگار پالیسیوں اور مارکیٹ طلب کی وجہ سے چین میں برف کی معیشت میں وسیع تر امکانات اجاگر ہوں گے.سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر جاری ہونے والے اس سروے میں 24 گھنٹوں کے دوران 4,607 جواب دہندگان نے اپنی رائے کا اظہار کیا.