فردوس عاشق اعوان

باہمت بزرگ پروگرام عثمان بزدار کا عمر رسیدہ افراد کیلئے منفرد قدم ہے، فردوس عاشق اعوان

لاہور ( عکس آن لائن) معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ باہمت بزرگ پروگرام عثمان بزدار کا عمر رسیدہ افراد کیلئے منفرد قدم ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عوام کے دکھوں کا تدارک وزیر اعلی پنجاب کی اولین ترجیح ہے، پسے ہوئے طبقات کے بنیادی حقوق کاتحفظ بھی اولین ترجیح ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح کے درجنوں منصوبے عوامی مسائل کے تدارک کے حقیقی عکاس ہیں، باہمت بزرگ پروگرام عثمان بزدار کا عمر رسیدہ افراد کیلئےمنفرد قدم ہے، یہ منصوبہ عوام دوستی اور احساس کا عملی نمونہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں