لاہور( عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاست کو داغدار کیا، سب کو ساتھ ملا کر چوریاں کیں،
آج سامنے آرہا ہے کہ اصل چور کون تھا،اپنی پوری سیاست میں انہوں نے جھوٹے بیانیے بنائے، یہ ایک مافیاتھا جومنظم طریقے سے کرپشن کرتا تھا،بانی پی ٹی آئی سمجھتے تھے طاقت سے دوسروں کا منہ بند کرلیں گے،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بتایا ہے مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں کرپشن کم ہوئی،
اوپر بیٹھا شخص صادق و امین تھا اس لیے کرپشن نہیں ہوئی، یہ نوازشریف کو کرپشن کرنے پر سزا نہیں دے سکے بلکہ نواشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا۔ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ شہبازشریف کی 16ماہ کی حکومت میں رکے ہوئے منصوبے چلے، تیرہ جماعتوں کی پی ڈی ایم تھی،اوپر جو بندہ تھا اس کی گورننس ٹھیک تھی اس نے کرپشن کو کنٹرول کیا،
یہ توشہ خانہ لوٹ کر لے گئے،جواب مانگو تو گالیاں دیتے ہیں ، ایک طرف توشہ خانہ ہے، توشہ خانہ کا پراسیس ہے،آپ کو جو تحائف ملے وہ جمع کرانے تھے، آپ نے تحائف جمع نہیں کرائے اور فروخت کردیئے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں ایک روپے کی چوری نہیں ہوئی، چوری نہ کرنے والے 3 نسلوں کا جواب دیتے ہیں ، ملک سے مہنگائی ختم کرنی ہے تو نواز شریف کو لانا ہوگا، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو نواز شریف کو لانا ہوگا،ماضی میںبھی نوازشریف کے دور میں ملکی بہتری کے بڑے بڑے منصوبے بنے۔
انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنا دور دوسروں کو چور چور کہتے ہوئے گزارا، پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں اپوزیشن کو دیوار سے لگایا گیا، اِن کے دورِ حکومت میں ایک اینٹ نہیں لگی،چور چورکے تاثر کو اپنا بیانیہ بنانے کی کوشش کی گئی، چور خود چور چور کا شور مچا رہے تھے، اپوزیشن کو جیلوں میں رکھ کر چور چور کا جھوٹا بنانیہ بنایا گیا۔انہوںنے کہاکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے سب کو ساتھ ملا کر چوریاں کیں، آج سامنے آرہا ہے کہ اصل چور کون تھا،
اِن سے چوری کا جواب مانگو تو ریاست پر حملہ کرتے ہیں، جنہوں نے چوری نہیں کی وہ جواب دیتے ہیں، سوال پوچھو تو ججز کو دھمکیاں دیتے ہیں،انہیں کیا لگتا تھا کہ شور مچائیں گے تو چوری معاف ہوجائے گی ، انہوں نے قوم کے بچوں کو بدتمیز بنایا کہ دوسروں کو چور کہو۔انہوںنے ایک فساد برپا کیا ،نواز شریف ، مریم نواز کو جیل میں بند کرادیا، سیاسی طور پر بچنے کیلئے چور چور کا ایک بیانیہ بنایا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی والوںنے ملک میں کرپشن کا گند ڈالا ،
کوئی پراجیکٹ دکھا دیں جو ا انہوںنے بنایاہو لیکن انہوںنے گوگی پنکی کوریڈور بنایا ،پنجاب میں ایک ملازم بزدار بٹھایا ہوا تھا جو ایک روپیہ نہیں چھوڑتا تھا،پچاس ہزار ارب کا قرضہ لیا ،خیبر پختوانخواہ میں نو سو ارب روپے کا قرضہ لیا گیا، بتائیںیہ قرضہ کہاںلگایا ،چور اصل میں خود تھے اور دوسروں کو چور کہتے رہے ،یہی پیسہ سستی روٹی سستی بجلی میں جانا تھا،بغض میں نواز شریف کو سسیلین مافیا اور گاڈ فادر کہا گیا لیکن حقیقت میںسسیلین مافیا اور گاڈ فادر یہ تھے ،
تم نے ملک کو تماشہ بنادیا اور پھر سوال کرتے ہو۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں اس ملک کو دوبارہ ٹھیک کریں گے دوبارہ سے پاکستان کے اچھے دن واپس آئیں گے،ملک میں مہنگائی کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو نواز شریف کو واپس لانا ہوگا فیصلہ پاکستان کی عوام کے ہاتھ میں ہے۔