ثقلین مشتاق

ایک ہی ٹارگٹ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ نمبر ون بنانا ہے ،ثقلین مشتاق

لا ہور(عکس آن لائن ) پی سی بی ہائی پرفارمنس سنٹر میں ہیڈ آف انٹر نیشنل پلیئر ڈویلپمنٹ کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ نمبر ون بنانا اور غلبہ دلانا ہے اور اس کے لیے ہائی پرفارمنس سنٹر اور کوچز کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

انہو ں نے کہا ہے کہ ایک بار پھر پاکستان کرکٹ کے ساتھ جڑنا عزت کی بات ہے، جب چھوٹے تھے تو ہر وقت یہی ایک جذبہ ہوتا تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا ہے اور پاکستان کے لیے خدمات انجام دینی ہیں، اب ایک بار پھر وہی جذبہ ہے کہ گراؤنڈ کے اندر آنا ہے، یہ موقع ملا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ میں خوش قسمت ہوں کہ دوبارہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ جڑا ہوں۔دوسرا کے موجد نے کہا کہ پلیئر ڈویلپمنٹ کے لیے ایک اچھا ویژن بنایا گیا ہے، گراس روٹ لیول سے کھلاڑیوں کو لانا ہے اور پہلے سے اوپر موجود کھلاڑیوں کو نکھارنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں