اسلام آبا د(عکس آن لائن)وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ ایوان ِصدر کو دوبارہ سازشوں کا گڑھ بننے نہیں دینگے ۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کو با اختیار بنایا تھا۔ انہوںنے کہاکہ عارف علوی کو عمران خان کی ہدایات پر چلنا ہے تو صدارتی منصب چھوڑ دیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عارف علوی کو عمران نیازی کی ملازمت کرنی ہے تو مستعفی ہوکرجیل بھرو تحریک کا حصہ بن جائیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عارف علوی الیکشن کمیشن کی آئینی خود مختاری سے چھڑ چھاڑ نہ کریں۔ شازیہ مری نے کہاکہ ادارے سیاست سے لاتعلقی کا اظہار کر چکے ہیں، انہیں سیاست میں گھسیٹنا بند کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین۔بھارت تعلقات کو مستحکم ترقی کے راستے پر جلد از جلد واپس آ نا چاہیئے ، چینی وزارت خارجہ
- چائنا میڈیا گروپ “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر” برازیل کی خصوصی تقریب کاساؤ پاؤلو میں انعقاد
- “ڈرل بے بی ڈرل” سے بڑھ کر تعاون کرو!
- چینی صدر کا بینشی آئرن اینڈ اسٹیل پلیٹ کولڈ رولنگ پلانٹ کا معائنہ
- چین کی اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے درمیان تعاون کو گہرا کرنے کی حمایت