ٹرمپ

ایوان نمائندگان نے دفاعی بل پر ٹرمپ کے ویٹو کو مسترد کر دیا

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی صدر ٹرمپ کو مدت صدارت ختم ہونے سے قبل ہی بڑا دھچکا لگ گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایوان نمائندگان نے دفاعی بل پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ویٹو کو مسترد کر دیا، ویٹو کے خلاف87 کے مقابلے میں 322 ارکان نے ووٹ دئیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ویٹو کی مخالفت میں ووٹ دینے والوں میں ٹرمپ کی اپنی پارٹی کے بھی 109 ارکان شامل ہیں۔خیال رہے کہ اگر امریکی سینیٹ سے بھی ویٹو کو مسترد کیا گیا تو یہ صدر ٹرمپ کی مدت صدارت میں مسترد ہونے والا پہلا ویٹو بن جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں