اسلام آباد (عکس آن لائن) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دو ماہ میں ٹیکس وصولی کے ہدف کا 90 فیصد حاصل کر لیا، دو ماہ کے دوران ٹیکس وصولی 580 روپے رہی۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میںشبر زیدی نے کہا کہ اگست میں 8 سے 10 چھٹیوں کے باوجود 297 ارب 40 کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دو ماہ میں ٹیکس وصولی کے ہدف کا 90 فیصد حاصل کر لیا ہے۔شبر زیدی نے کہا کہ رواں مالی سال جولائی اور اگست میں ٹیکس وصولی ہدف کے مقابلے میں 90 فیصد رہی، جولائی تا اگست ٹیکس وصولی 644 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 580 ارب روپے رہی۔