اسلام آباد (عکس آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )کے چیئر مین سید شبرزیدی نے کہا ہے کہ ایف بی آر اورچھوٹے تاجروں کے درمیان بات چیت میں پیش رفت ہورہی ہے،خوشحال پاکستان کی منزل کے حصول کیلئے تمام لوگوں کو اپنا کردار اداکرناہوگا۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ٹیکس سے متعلق معاملوں میں پاکستان تبدیلی کے عمل سے گزررہاہے،ٹیکس کے نظام کو سادہ وآسان بنانا اورٹیکس کی بنیاد میں وسعت ہماراہدف ہے۔انہوں نے کہاکہ خوشحال پاکستان کی منزل کے حصول کیلئے تمام لوگوں کو اپنا کردار اداکرناہوگا۔