لاہور(کورٹ رپورٹر ) لاہور ہائی کورٹ نے ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کی سزا کےخلاف اپیل راولپنڈی بنچ میں فکس کرانے پر نمٹادی۔ لاہور ہائیکورٹ نے ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کی سزا کے خلاف اپیل کی پرنسپل سیٹ پر منتقلی کی درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کےوکیل نے عدالت کو بتایا کہ راولپنڈی بنچ پراپیل فکس کرانے کیلئے رجوع کرلیا ہے،پرنسپل سیٹ پرکیس فکس نہیں کرانا چاہتے۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے درخواست پر واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔اسپشل کورٹ راولپنڈی نے حنیف عباسی کواس کیس میں 14 سال قید کی سزا سنائی تھی۔