اسلام آباد(عکس آن لائن)ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق رقم ملک میں بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کیلئے استعمال کی جائے گی، پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں بجلی کا ترسیلی نظام بہتر بنایا جائے گا۔
اعلامیہ کے مطابق منصوبے سے ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو وسعت دی جائے گی، اعلامیہ کے مطابق منصوبے سے نیشنل گرڈ کی ترسیلی صلاحیت کو بڑھان میں مدد ملے گی۔
رپورٹ کے مطابق منصوبے سے پنجاب میں ٹرانسمیشن کے نقصانات کو کم کیا جا سکے گا، اے ڈی بی کے مطابق قابل اعتماد بجلی کی فراہمی، جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے ضروری ہے۔