تہران(عکس آن لائن)شمال مشرقی ایران کے صوبہ خراسان میں حکومت کے مخالفین نے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے خلاف اور ایرانی مزاحمتی کونسل کی صدر مریم رجوی کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے کیے۔ اس موقع پرمظاہرین نے خامنہ ای مردہ باد کے نعرے لگائے۔
ایرانی ٹی وی کے مطابق ایران کی قومی مزاحمتی کونسل کے حامیوں کی طرف سے نشر کیے جانے والے نعروں میں خمینی مردہ باد،”رجوی زندہ باد”اور”ہمیں شاہ یا ملا نہیں”جیسے نعرے شامل تھے۔یہ مظاہرے عظیم ایرانی شاعر ابو القاسم فردوسی کی قبراور گلوخان پارک کے قریب نعرے لگائے گئے۔