بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایرانی وزیر خارجہ عبداللہیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق عبداللہیان نے کہا کہ ایران ایک چین کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے اور تائیوان کے امور پر امریکہ کے غیر معقول اقدامات کی شدید مذمت کرتا ہے۔
علاقائی امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ایک چین کی پالیسی لازمی ہے۔ تائیوان امور کے حقائق واضح ہیں۔ ایران چین کے جائز موقف کی مضبوطی سے حمایت جاری رکھے گا۔
وانگ ای نے کہا کہ چین تائیوان کے امور پر چین کے لیے ایران کی فوری حمایت کو سراہتا ہے، جو چین ایران اعلیٰ سطحی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔ چین ایران کے اقتدار اعلیٰ ، قومی وقار اور جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے اقدامات کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے ۔
اس کے علاوہ عبداللہیان نے ایران کے جوہری مسئلے کے مذاکرات کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت کا تعارف کرایا اور کہا کہ ایران ایک مضبوط اور مستحکم معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کرے گا۔