ایران

ایران نے جوہری معاہدے پر مشورے کے سعودی مطالبے کو مسترد کردیا

تہران(عکس آن لائن) ایران نے سعودی عرب کی جانب سے خلیجی ریاستوں کے لیے اپنے جوہری پروگرام پر ایران کے ساتھ کسی بھی ممکنہ مذاکرات کے بارے میں صلاح مشورے کے مطالبے کو صریحا مسترد کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے کہاکہ ہر کوئی بات کرنے میں آزاد ہے لیکن بہتر ہے کہ وہ اپنی حدود سے باہر بات نہ کریں تاکہ انہیں شرمندہ نہ ہونا پڑے۔ترجمان نے سعودی موقف پر بار بار سوالات کے جواب میں کہا کہ خطے میں ایک معمولی ملک کی جگہ کے بارے میں بہت زیادہ سوچنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے۔خطیب زادہ نے سعودی عرب پر یہ بھی الزام لگایا کہ وہ انتہا پسندانہ نظریے کی مالی اعانت اور عرب اور مسلم دنیا کی بہت سی پریشانیوں کے ذمہ دار ہیں، انہوں نے کہا کہ سعودی عوام اس سے بہتر کے مستحق ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں