ایرانی

ایرانی اور مصری صدور کی جلد ملاقات کی تیاریوں کا انکشاف

تہران( عکس آن لائن)ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران اور مصر کے درمیان سنجیدہ تعلقات کے لیے پرامید ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امیرعبداللہیان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مفادات کے تحفظ کے دفاتر تہران اور قاہرہ میں فعال ہیں اور ان دونوں دفاتر کے سربراہ میں دونوں طرف سے سفیر کی سطح پر ایک شخص ہوتا ہے۔ اس لیے وہاں براہ راست سرکاری چینل اور رابطے موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی خطے کے ممالک اور مصر کے ساتھ تعلقات کو بہتربنانے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔دوسری طرف ایرانی پارلیمنٹ کے رکن نے دونوں ممالک کے سفارتخانوں کے دوبارہ کھلنے کے بعد ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے درمیان ملاقات کے انتظامات کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں