فیصل آباد

ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کے زیراہتمام سکولز و کالجزگرلز کے مابین مقابلے جاری

مکوآنہ ( عکس آن لائن)کمشنر و چیئرپرسن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد سلوت سعید کی ہدایت اور سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن کی زیرنگرانی ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے سکولز و کالجز طالبات کے مابین سالانہ علمی و ادبی مقابلوں کے سلسلہ میں آج اردو تقریری مقابلہ ہوا اس سے قبل حسن قراء ت و نعت خوانی کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں ڈویژن بھر کے سکولز و کالجز کی طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین عید گاہ روڈ فیصل آباد میں آج ہونے والے گرلز کے مابین اردو تقریری مقابلہ میں ڈویژن بھر کی طالبات نے بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کی تاہم ججز کے فیصلہ کی روشنی میں کپس کالج برائے خواتین ڈی گرائونڈ پیپلز کالونی نمبر 1 فیصل آباد کی طالبہ ریحام مریم نے پہلی’ پنجاب کالج جڑانوالہ روڈ فیصل آباد کی طالبہ مرویٰ نے دوسری اور پاک جونیئر ہائی سکول فیصل آباد کی طالبہ اقراء جاویدنے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘ مقابلہ نعت خوانی میں گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین عید گاہ روڈ فیصل آباد کی طالبہ کشف سعید اول’ گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین پیپلز کالونی نمبر 2فیصل آباد کی طالبہ ماہین فاطمہ دوئم اور گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین جھنگ صدر کی طالبہ لاریب شوکت علی سوئم رہیں’

اسی طرح حسن قراء ت مقابلہ کے دوران سپیریئر کالج فیصل آباد کی طالبہ حافظہ ام حبیبہ نے پہلی’ گورنمنٹ گریجوایٹ کالج سمن آباد فیصل آباد کی طالبہ رباب شکیل نے دوسری اور کپس کالج ڈی گرائونڈ پیپلز کالونی نمبر 1 فیصل آباد کی طالبہ طیبہ نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ریسرچ آفیسر تعلیمی بورڈ فیصل آباد اختر حسین بدر ومعاون رانا سجاد علی بھی وہاں موجود تھے سیکرٹری تعلیمی بورڈ فیصل آباد ڈاکٹر حبیب الرحمن کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین عید گاہ روڈ فیصل آباد میںطالبات کے مابین 17 اکتوبر 2023 ء بروز منگل کو آخری مقابلہ انگریزی تقریرکا ہو گاجس کے ساتھ ہی علمی و ادبی مقابلے اختتام پذیر ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں