عمران خان

ایاز امیر پر تشدد، عمران خان کا سخت ردعمل

لاہور(نمائندہ عکس)پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینئر صحافی ایاز امیر پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان فسطائیت کے بدترین دلدل میں اتر رہا ہے، شہریوں، صحافیوں، اپوزیشن سیاست دانوں پر تشدد اور جعلی مقدمات بنائے جارہے ہیں۔عمران خان نے لکھا کہ جب ریاست اخلاقی بالادستی کھو دیتی ہے تو تشدد پر اتر آتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں