عارف علوی

اگر کورونا کیسز مزیدبڑھے تو بات ہسپتالوں کے بس سے نکل جائے گی، عارف علوی

اسلام آباد (عکس آن لائن)صدر مملکت عارف علوی نے خبر دار کیا ہے کہ اگر کورونا کیسز مزیدبڑھے تو بات ہسپتالوں کے بس سے نکل جائے گی، شہری رمضان ، تراویح، یومِ علی، عید کے موقع پر ماسک پہنیں، علماء کی ہدایت کے مطابق بزرگ افراد تراویح میں نہ جائیں۔ اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہاکہ ہمارے خطے میں کورونا کی وجہ سے پریشانی بڑھ رہی ہے، پاکستان میں تقریباً 5 ہزار کورونا کیسز ہو چکے اور اموات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر کورونا کیسز مزیدبڑھے تو بات ہسپتالوں کے بس سے نکل جائے گی۔

انہوںنے کہاکہ حضور ۖنے مسلمانوں کو نظم و ضبط سکھایا، حضور کی امت ہونے کے واسطے نبی ۖ کی ہدایات پر عمل کریں۔ انہوںنے کہاکہ مسلمان قوم اس آزمائش میں کامیاب ہونے کیلئے احتیاط اپنائے،رمضان ، تراویح، یومِ علی، عید کے موقع پر ماسک پہنیں۔ انہوںنے کہاکہ علماء کی ہدایت کے مطابق بزرگ افراد تراویح میں نہ جائیں۔ انہوںنے کہاکہ ضرورت پڑنے پربازار جائیں تو ماسک ضرور پہنیں، ہاتھ بار بار 20 سیکنڈ کیلئے دھوئیں۔ صدر مملکت نے کہاکہ نماز کے دوران تین فٹ کا فاصلہ رکھیں، قوم احتیاط کرے، کیونکہ حکومت اور نجی شعبے کے وسائل کم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں