ڈاکٹر شاہد صد یق

اپوز یشن کاسیاسی انتقال ہو چکا ،سیاسی جنازہ اور تدفین باقی ہے ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور(عکس آن لائن) مرکزی رہنما پی ٹی آئی ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ اپوز یشن کا سیاسی انتقال ہو چکا ہے اب صرف سیاسی جنازہ اور تدفین با قی ہے،(ن) لیگ اور پیپلز پار ٹی والے کیسو ں سے تو جہ ہٹانے کیلئے ”فر ینڈلی اپوز یشن” شو کررہے ہیں،اپوزیشن کی ٹر ین کے یتیم مسا فر منز ل پر پہنچنے سے پہلے ہی ٹر ین سے اترنا شروع ہو گئے ہیں۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ بلاول کے یو ٹرن نے پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکا ل دی ہے تحریک انصا ف کے خلا ف بننے والے تمام اتحاد مضبو ط دیوار کی بجائے ریت کی دیوار ثا بت ہورہے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ بلاو ل نے نواز شریف کے بیانیے سے اعلان لا تعلقی کر کے پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے جو جماعتیں آ پس میں اختلا فا ت کاشکار ہیں وہ حکومت کیخلا ف کیا تحریک چلا ئیں گی۔

حکومت کو اپوز یشن کی کسی تحریک سے کو ئی خطرہ نہیں پی ڈی ایم د سمبر سے پہلے مزیدٹو ٹ پھو ٹ کا شکارہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں