لاہور (عکس آن لائن ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ڈھائی برس میں ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو بے پناہ زک پہنچائی، کورونا کے قومی چیلنج اور دیگر اہم ایشوز پر اپوزیشن کا منفی کردار کبھی بھی اچھے الفاظ میں یاد نہیں رکھا جائے گا۔
وزیراعلی عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے پاس نہ کوئی حکمت عملی ہے اور نہ ہی انہوں نے عوام کیلئے کچھ کیا ہے، ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو ہر موقع پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سیاست عوامی خدمت کا نام ہے، ناکہ لوٹ مار اور کرپشن کا، ماضی میں سیاست کو بینک بیلنس بڑھانے کیلئے استعمال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں لوٹ مار کے کلچر کو دفن کیا ہے۔