ڈاکٹر شاہد صد یق

اپنا گھر بھرنے والو ں کو ملکی تر قی ہضم نہیں ہو رہی: ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (عکس آن لائن) چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی، سنیئر مرکزی رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ اپنا گھر بھرنے والو ں کو ملکی تر قی ہضم نہیں ہو رہی، نیا سال کامیاب حکومتی پالیسیوں اور معاشی اصلاحات کی وجہ سے برآمدات اور ملکی پیداوار میں اضافہ ہوگا،ماضی میں کرپشن کا بازار گرم رہا اور بے دردی سے ملکی خزانہ لوٹ کر باہر کے ملکوں میں جائیدادیں بنائی گئیں۔

ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگوکر تے ہو ئے کیاانہوں نے کہاکہ ماضی میں صرف کھوکھلے نعروں سے کام لیتے ہوئے عوام کی بنیادی ضروریات کو نظر انداز کیا گیا، نمائشی منصوبوں پر قومی وسائل ضائع کئے گئے اور غلط پالیسیوںکی وجہ سے قومی اداروں کو کنگال کیاگیا۔ انہو ں نے کا سند ھ کی عوام نے پیپلز پار ٹی کواور پنجاب کی عوام نے مسلم لیگ ن کوہمیشہ کیلئے خیر آ باد کہہ دیا ہے ،زرداری اور نواز شریف اینڈ کمپنی کا مستقبل تاریک ہو چکا سیا ست کو کاررو بار سمجھ کر میدان میں آنے والے چہروں کو عوام پہچان چکی ہے ، تحریک انصا ف عام آ دمی کی زند گی میں نمایا ں تبد یلی کیلئے اقداما ت کررہی ہے۔
میڈ یا سیل

اپنا تبصرہ بھیجیں