علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی کے ایف ایس سی پروگرام کے پریکٹیکل امتحانات 2 دسمبر سے شروع ہوں گے

اسلام آباد (عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ایف ایس سی پروگرام کے سمسٹر بہار 2019 کے لئے پریکٹیکل امتحانات اسلام آباد، فیصل آباد اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں قائم تمام امتحانی مراکز میں دو دسمبر سے شروع ہو کر 11 دسمبر تک جاری رہیں گے۔ یہ بات جمعرات کوعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات سہیل نذیر رانا نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ طلباء کو ان کے دیئے گئے پتوں پر رول نمبر سلپس بھجوا دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کا شیڈول یونیورسٹیوں کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ امتحانات صبح 9 سے 12 بجے تک ہونگے۔ مزید معلومات کیلئے طلبہ اپنے متعلقہ علاقوں میں قائم جامعہ کے مراکز سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کی سہولت کے لئے ہر ممکن کوشش کی گئی ہے کہ امتحانی مراکز ان کے رہائش گاہ یا ورک اسٹیشن کے قریب قائم کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں