اسلام آباد(عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار 2020ء میں پیش کئے گئے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز بیچلر پروگرامز پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ اور ڈپلومہ اِن فرانزک سائنس کے نتائج کا اعلان کردیا ہے اور اِن نتائج کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر فراہم کردئیے ہیں۔شعبہ امتحانات کے مطابق طلبہ کو رزلٹ کارڈز بذریعہ ڈاک بھی ارسال کردیئے گئے ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی ہدایت پر تعلیمی سرگرمیوں کے لئے مقرر کردہ ‘اکیڈمک کیلنڈر’کے مطابق دیگر پروگرامز کے نتائج مرتب کرنے کا کام تیز کردیا گیا ہے۔وائس چانسلر نے تمام شعبہ جات کے سربراہان پر زور دیا ہے کہ یونیورسٹی کے اکیڈمک کیلنڈر پر من و عن عمل کریں تاکہ طلبہ کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو تخلیقی منصوبوں کا “انکیوبیٹر ” بن گئی
- لاطینی امریکہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا اہم شراکت دار بن گیا، چینی میڈیا
- چینی صدر کے دستخط شدہ مضمون کی پیرو کے میڈیا میں اشاعت
- اپیک اجلاس عالمی ترقی کی توقعات کو فروغ دینے میں اعتماد پیدا کرے گا، چینی میڈ یا
- چین کی نئی توانائی کی گاڑیوں کی سالانہ پیداوار 1کروڑ یونٹس سے تجاوز کر گئی