اسلام آباد (عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار2020ءمیں پیش کئے گئے ماسٹر اور بی ایڈ پروگرامز میں داخل طلبہ کی امتحانی مشقوں کے حاصل کردہ نمبرز ویب سائٹ پر فراہم کردئیے۔ اِن پروگرامز میں داخل طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ویب سائٹ پر دئیے گئے نمبرز کی پڑتال کریں اور اگر کوئی غلطی ہو تواُن کی نشاندہی کریںتاکہ درستگی بروقت ممکن ہوسکے۔علاوہ ازیں سمسٹر خزاں 2020ءکے میٹرک ، ایف اے ، بی ایڈ ، بی ایس اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے داخلے کنفرم ہوچکے ہیں ، میٹرک ، ایف اے اور بی ایڈپروگرامز میں داخل طلبہ کو کتب ارسال کر دی گئی ہیں جبکہ بی ایس اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو درسی کتب ارسال کی جارہی ہیں۔ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے داخلوں کی تصدیق کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کی سختی سے ہدایت کی ہے ، اُن کی ہدایات کی روشنی میں شعبہ داخلہ کے کارکن اور آفیسرز بلا تعطل کام میں مصروف عمل ہیں۔ بی اے پروگرام کے باقی طلبہ کے داخلوں کی تصدیق کا عمل اگلے ہفتے تک مکمل ہوجائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ہاربن ایشیائی سرمائی کھیلوں کے لئے چائنا میڈیا گروپ کے رپورٹنگ گروپ کی روانگی کی تقریب کا انعقاد
- 11ویں چین برطانیہ اقتصادی و مالیاتی ڈائیلاگ میں 69 نتائج برآمد ہوئے ہیں، چینی وزارت خارجہ
- چین کی نئی توانائی کی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت دونوں 2024 میں 12 ملین سے تجاوز کر گئی
- چین اور گریناڈا کے تعلقات میں مسلسل ترقی ہوئی ہے، چینی صدر
- شی زانگ کی ڈنگری کاؤنٹی میں 6.8 شدت کے زلزلے میں ہلاک ہونے والے ہم وطنوں کے لیے سوگ