کراچی ( عکس آن لائن)اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی ہوئی جب کہ انٹر بینک میں 10پیسے مہنگا خریدا گیا لیکن قیمت فروخت مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے160.30روپے سے گھٹ کر160.20روپے اورقیمت فروخت160.35روپے سے گھٹ کر160.25روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے160.20روپے سے بڑھ کر160.30روپے ہوگئی اور قیمت فروخت160.60روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید1روپے کے اضافے سے191روپے سے بڑھ کر192روپے اور قیمت فروخت192.90روپے سے بڑھ کر194روپے ہوگئی جب کہ ایک روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید212روپے سے بڑھ کر213روپے اور قیمت فروخت214روپے سے بڑھ کر215روپے ہوگئی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- گوادر یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی چائنا میڈیا گروپ اسلام آباد سٹیشن آمد
- ایک بہتر “ڈیجیٹل مستقبل” کے لئے مل کر کام کریں، چینی میڈ یا
- چین نئی توانائی بیٹریوں کی ری سائیکلنگ پر توجہ مرکوز کر رہا ہے، چینی میڈیا
- چین کی معیشت نے زبردست صلاحیت اور توانائی کا مظاہرہ کیا ہے، چینی وزارت تجارت
- امریکہ کو ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، چینی وزارت خارجہ