ڈالر

اوپن کرنسی مارکیٹ، پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید10پیسے کا اضافہ ریکارڈ

کراچی(عکس آن لائن) مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںبدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید10پیسے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جب کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے156.95روپے سے بڑھ کر157.05روپے اور قیمت فروخت157.05روپے سے بڑھ کر157.15روپے ہوگئی.

جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید157روپے اور قیمت فروخت 157.30روپے مستحکم رہی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 185.50روپے برقرار رہی اور قیمت فروخت187.30روپے سے گھٹ کر187روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 216روپے سے بڑھ کر217روپے اور قیمت فروخت 218روپے سے بڑھ کر219روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں