اولمپک گیمز

اولمپک گیمز میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا ،لاس اینجلس سمر اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی

نیو یا رک (عکس آن لائن) لاس اینجلس سمر اولمپکس 2028 کی آرگنائزنگ کمیٹی نے ایک پریس کانفرنس میں عالمی میڈیا کو یقین دلایا کہ وہ مقابلوں میں تحفظ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔ آرگنائزنگ کمیٹی کی چیئر پرسن کیتھی واسرمین اور لاس اینجلس کی میئر کیرن باس نے پریس کانفرنس میں شرکت کی۔ اس پریس کانفرنس میں مشرق اور مغرب دونوں جانب کے صحافیوں اور بین الاقوامی میڈیا کی توجہ اور تشویش کا موضوع سلامتی اور شفافیت تھا۔

چائنا میڈیا گروپ کے ایک رپورٹر نے واسرمین سے لاس اینجلس اولمپکس کی شفافیت کو لاحق خطرے ” روڈچینکوف اینٹی ڈوپنگ ایکٹ ” کے بارے میں سوال کیا جس کے ذریعے امریکہ کو “لانگ آرم ” دائرہ اختیار حاصل ہے تو اس کے جواب میں آرگنائزنگ کمیٹی کی صدر کیتھی واسرمین نے کہا کہ امریکی اولمپک اور پیراولمپک کمیٹیاں اس بات کو یقینی بنانے کے لئے سخت محنت کر رہی ہیں کہ لاس اینجلس اولمپکس تمام شرکاء کے لئے منصفانہ ہوں۔