مانچسٹر (عکس آن لائن )ایشز سیریز، انگلینڈ نے مانچسٹر ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنا لئے اور اسے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 297 رنز درکار ہیں،
روری برنز اور جو روٹ نے نصف سنچریاں سکور کیں، جوش ہیزلووڈ نے چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔اولڈ ٹریفورڈ، مانچیسٹر میں ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 23 رنز ایک کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو روری برنز 15 اور کریگ اورٹن 3 رنز پر کھیل رہے تھے، اورٹن گزشتہ روز کے سکور میں صرف دو رنز کا اضافہ کر سکے اور جوش ہیزلووڈ کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوگئے،
اس موقع پر برنز اور جو روٹ نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور 141 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن کو بہتر کیا، روری برنز 81 اور جو روٹ 71 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے، دونوں کو جوش ہیزلووڈ نے آﺅٹ کیا، 196 کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کی پانچویں وکٹ گرگئی جب جیسن رائے 22 رنز بناکر ہیزلووڈ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے 5 وکٹ کے نقصان پر 200 رنز بنا لئے، بین سٹوکس 7 اور جونی بیئرسٹو 2 رنز پر وکٹ پر موجود ہیں، جوش ہیزلووڈ نے چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا