ڈالر

انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 10پیسے کی کمی سے158.30روپے اور اوپن مارکیٹ میں158.20روپے کی سطح پر آگیا

کراچی (عکس آن لائن) ملکی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستا نی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا اور انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 10پیسے کی کمی سے158.30روپے اور اوپن مارکیٹ میں158.20روپے کی سطح پر آگیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مزید10پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید158.30روپے سے گھٹ کر158.20روپے اور قیمت فروخت158.40روپے سے گھٹ کر158.30روپے پر آ گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سے158روپے سے گھٹ کر157.80روپے اور قیمت فروخت10 پیسے کی کمی سے158.30روپے سے گھٹ کر158.20 روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں بھی ایک روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یورو کی قیمت خرید183روپے سے بڑھ کر184روپے اور قیمت فروخت185روپے سے بڑھ کر186روپے پر آ گئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید205روپے اور قیمت فروخت207.50روپے مستحکم رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں