قصور (عکس آن لائن) چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی قصورڈاکٹر محمد اقبال جاویدنے کہا کہ ضلع بھرمیں میں انسد اد پولیو مہم 30نومبر سے 2دسمبر 2020تک منعقد ہو رہی ہے جبکہ 3اور 4دسمبر کو فالو اپ ہو گا‘ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 6لاکھ 44ہزار 660بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمہ کیلئے ضروری ہے کہ مہم کے 100فیصد نتائج حاصل کئے جائیں ‘پولیومہم کی کامیابی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ والدین کو بھی چاہئیے کہ وہ بھی پولیومہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں‘پولیوٹیموں کیساتھ تعاون کریں اور اپنے بچو ں کو معذوری سے بچانے کےلئے پولیوقطرے ضرورپلوائیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ٹرمپ کے کئی ممالک کی سرزمین پر قبضے کے بیانات نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے، چینی میڈ یا
- چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس نے متعدد اہم نتائج حاصل کیے ہیں، چینی وزیر خا رجہ
- گیارہواں چین-برطانیہ اقتصادی و مالیاتی ڈائیلاگ بیجنگ میں منعقد ہوگا، چینی وزارت خا رجہ
- سری لنکا کے صدر دیسانائکے چین کا سرکاری دورہ کریں گے، چینی وزارت خا رجہ
- چینی صدر کی جانب سے چائنا لاء سوسائٹی کی نویں قومی کانگریس کےلیے خط