نارروال (عکس آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ انجینئر کا ملک کی ترقی میں اہم کردار ہے ، انجینئر کی تکنیکی صلاحیت ملک کو آگے لے کر جاتی ہے ،کسی بھی ملک کی ترقی کا دارومدار انجینئر کی صلاحیتوں پر ہوتا ہے ،پیر کے روز نارروال میں یو ای ٹی کیمپس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھی تیزی سے ترقی کرنی ہے ، تو ملک میں انجینئرنگ ایجوکیشن کو آنے والے وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا ،
انجینئرز کی ایجادات ہی کسی ملک کے مستقبل کا تعین کرتی ہیں، تیزی سے ترقی کرنے کیلئے انجینئرنگ کے شعبے کو جدید بنانا ہوگا ، الیکٹریکل انجینئرنگ کے شعبے میں تیزی سے ترقی ہورہی ہے ، جو ملک میں اپنی رفتار آنے کو نہیں برھائے گا وہ پیچھے رہ جائے گا سی پیک پاکستان کیلئے کسی تحفے سے کم نہیں ہے ، سی پیک منصوبے سے انجینئرنگ کیلئے بے پناہ مواقع پیدا ہوئے ، گزشتہ 4سال میں ملکی معیشت کو سازش کے تحت کمزور کیاگیا ، گزشتہ 4سال میں پاکستان میں بیرون سرمایہ کاری نہیں آئی ، مسلم لیگ ن کی گزشتہ حکومت کے دوران بیرونی سرمایہ کار راغب ہوئے ، سیاسی عدم استحکام معیشت کی بہتری کیلئے ناگزیر ہے ۔