انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور

انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کا بی ٹیک تھرڈاینڈ فائنل ائیرسالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان

پشاور(عکس آن لائن)انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے کنٹرولر امتحانات نے بی ٹیک تھرڈ اینڈ فائنل ائیر چارسالہ پروگرام (نیااورپراناکورس ) 2018ء اور 2019ء کے شیڈول کا اعلان کردیا‘

اعلامیہ کے مطابق تھرڈائیر کے امتحانات 5دسمبر2019ء جبکہ فائنل ائیر کے امتحانات 8دسمبر سے شروع ہونگے‘ امتحانی داخلہ فارم اور نارمل فیس کیساتھ داخلے کی آخری تاریخ 18نومبر 2019ء ہے امتحانی داخلہ فارم اور فیس کنٹرولر امتحانات کے دفترمیں جمع کی جائیگی داخلہ فارم کیساتھ امتحان فیس کی اوریجنل رسید متعلقہ پرنسپل /ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین سے تصدیق شدہ تین عدد پاسپورٹ سائز تصاویر اور پچھلے امتحان کی ڈی ایم سی کی کاپی منسلک کرنا لازمی ہے‘ مقررہ تاریخ کے بعد امتحانی داخلہ فارم کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا‘ ڈی ایم سی کی فیس امتحانی فیس کیساتھ جمع کرانا لازمی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں