ریاض (عکس آن لائن) سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ٹیلی فون پر کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح سے رابطہ کیاہے ۔ اس موقع پر خادم حرمین شریفین نے امیر کویت کو ان کے اقتدار میں پہلی حکومت تشکیل پانے پر مبارک باد پیش کی۔سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق بات چیت کے دوران شاہ سلمان نے دونوں برادر ممالک اور عوام کے درمیان ممتاز سطح کے تعلقات کو بھی سراہا۔اس موقع پر امیر کویت نے مبارک باد دینے پر خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کیا اور ان کے جذبے کو گراں قدر قرار دیا۔ امیر کویت نے دونوں برادر ملکوں کے بیچ تاریخی تعلقات کا بھی خصوصی ذکر کیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- امریکہ آبنائے تائیوان میں آگ میں ایندھن ڈالنا بند کرے، چینی وزارت دفاع
- چینی صدرکی مرکزی فوجی کمیشن کی جانب سے جنرل کے عہدے پر ترقیابی کی تقریب میں شرکت
- اوکیناوا کے عوام کا جاپان اور امریکہ کے درمیان افواج کی حیثیت کے معاہدے میں مکمل ترمیم کا مطالبہ
- چین نے پانامہ نہر کی خودمختاری کے تحفظ کے لئے ہمیشہ پاناما کے عوام کی حمایت کی ہے، چینی وزارت خارجہ
- فلپائن درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سسٹم کی تعیناتی کو جلد از جلد واپس لے ،چینی وزارت خارجہ