اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت سے معیشت سنبھالی نہیں جارہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں فرخ حبیب نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج کا اندیکس ایک دن میں 900 پوائنٹس گر گیا ہے، ڈالر مہنگا اور روپے کی قدر میں کمی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، آٹا، دالیں، مرغی اور گھی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ فرخ حبیب نے مزید کہا کہ ان سے حکومت سنبھالی نہیں جارہی لحاظہ فی الفور انتخابات ضروری ہے۔