بے روزگاری

امریکا میں بے روزگاری کی شرح 50 سال کی کم ترین سطح پر

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی لیبر ڈپارٹمنٹ نے کہاہے کہ امریکا میں بے روزگاری کی شرح 3.5 فیصد یعنی 50 سال کی کم ترین سطح کے نزدیک آگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرکاری سروے میں کہاگیاکہ ستمبر کے مہینے میں اضافی 3 لاکھ 91 ہزار افراد کو روزگار ملا۔

روزگار کے حوالے سے ماہانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ طویل ترین معاشی پھیلاﺅ اب بھی برقرار ہے تاہم تنخواہوں میں اضافہ رک گیا ہے اور پیداواری پے رولز 6 ماہ میں پہلی بار کم ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ریٹیل اور یوٹیلیٹیز کے شعبے میں نوکریاں کم کی جارہی ہیں۔اس سے قبل معاشی کمزوریوں پر مبنی پیداوار میں 10 سالہ ریکارڈ کمی اور خدمات کی صنعت میں سست روی کے حوالے سے رپورٹس کے بعد امریکی معیشت میں بہتری کے حوالے سے یہ رپورٹ سامنے آئی ہے۔نیو یارک کے آئی سی آئی ایم ایس میں چیف اکانومسٹ جوش رائٹ کا کہنا تھا کہ معاشی بحران سے قبل بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے تاہم تازہ کمی کی وجہ سے 2020 کے آخر تک معاشی بحران کا خطرہ ٹل گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل دسمبر 1969 میں امریکا میں بے روزگاری کی شرح 3.7 فیصد تک پہنچ گئی تھی جو 3 ماہ تک یہی رہی تھی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے 15 ماہ سے چین سے جاری تجارتی جنگ کے معیشت پر اثرات رونما ہوئے، تجارتی جنگ کی وجہ سے کاروبار پر سے اعتماد ختم ہوا جبکہ سرمایہ کاری اور پیداوار میں بھی کمی آئی ہے۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے مواخذے کی کارروائی کے آغاز کی وجہ سے واشنگٹن میں اس وقت سیاسی عدم استحکام بھی پیدا ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے یوکرائن کے صدر پر امریکا کے سابق نائب صدر جو بائیڈن کے خلاف تحقیقات کے لیے دبا ڈالا تھا۔ماہر معاشیات کا کہنا تھا کہ ان وجوہات کی بنا پر فیڈرل ریزرو کو رواں سال دوسری مرتبہ شرح سود میں کمی کرنی پڑ سکتی ہے۔اس سے قبل امریکا کے سینٹرل بینک نے شرح سود کو گزشتہ ماہ کم کیا تھا تاکہ معاشی پھیلا درست سمت میں جاری رہے۔فیڈرل ریزرو سسٹمز کے چیئرمین جیریمی پویل نے دعوی کیا کہ معیشت درست سمت میں ہے اور ہمارا کام اسے ممکنہ حد تک برقرار رکھنا ہے۔

15 تبصرے “امریکا میں بے روزگاری کی شرح 50 سال کی کم ترین سطح پر

  1. I have been surfing online more than three hours as of late, but I never discovered any interesting article like yours. It is pretty value sufficient for me. In my view, if all site owners and bloggers made excellent content as you did, the web shall be a lot more helpful than ever before. Here is my homepage :: lavagame168

  2. Howdy, There’s no doubt that your blog might be having web browser compatibility problems. Whenever I look at your web site in Safari, it looks fine however, if opening in I.E., it’s got some overlapping issues. I merely wanted to provide you with a quick heads up! Besides that, great blog! Also visit my website … สปายฟอล

  3. Write more, thats all I have to say. Literally, it seems as though you relied on the video to make your point. You definitely know what youre talking about, why throw away your intelligence on just posting videos to your site when you could be giving us something enlightening to read? My site: หนังโป๊น

اپنا تبصرہ بھیجیں