سیاہ فام

امریکا میں ایک اور سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت پر مظاہرے، متعدد زخمی

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکا میں ایک اور سیاہ فام نوجوان کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، امریکی صدر جو بائیڈن نے مظاہرین سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں ایک اور سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت، عوام سڑکوں پر آ گئے، سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی، شہر کے مختلف مقامات پر شہری جمع ہوئے اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔

شرکا نے ہلاک ہونے والے 20 سالہ نوجوان ڈانٹے رائٹ کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔حکام نے واقعے کی فوٹیج جاری کر دی، منی سوٹا پولیس آفیسر کا موقف ہے کہ اہلکار کا ارادہ نوجوان کو قتل کرنے کا نہیں تھا، یہ ایک حادثہ تھا۔بروک لین شہر کے مئیر نے واقعے کی مکمل انکوائری اور لواحقین کو انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی ہے، صدر جوبائیڈن نے مظاہرین سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں