پناہ گزین

امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر پناہ گزین بچوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ

میکسیکو سٹی (عکس آن لائن)میکسیکو کے بارڈر سے امریکا میں داخل ہونے والے پناہ گزین بچوں کی تعداد میں اس سال جنوری سے زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے بچوں کی بہبود کے ادارے یونیسیف کا کہنا تھا کہ اس سال کے پہلے تین ماہ میں یہ تعداد 380 سے بڑھ کر 3500 تک جا پہنچی جو نو گنا اضافہ ہے۔

ادارے کے مطابق میکسیکو اور امریکا کی سرحد پر قائم کیمپوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے اور وہاں مہاجر خاندانوں کے ساتھ مزید بچے رکھنے کی گنجائش نہیں۔ یونیسیف کے مطابق امریکا میں پناہ کے متلاشی تارکین وطن کی اکثریت کا تعلق ہنڈوراس، گوئٹے مالا، السلواڈور اور میکسیکو جیسے ملکوں سے ہے اور ان میں تیس فیصد تعداد بچوں کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں