اسلام آباد(نمائندہ عکس ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کی پریس کانفرنس کا نوٹس لیتے ہوئے پیمرا سے گزشتہ روز کی تقریرکا ٹرانسکرپٹ مانگ لیا۔ الیکشن کمیشن کی پیمرا کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقریر کا ٹرانسکرپٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، الیکشن کمیشن آرٹیکل 204 کے تحت سابق وزیراعظم کیخلاف کارروائی کر سکتا ہے۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، الیکشن کمیشن پہلے ہی عمران خان کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنر کی کارروائی کر رہا ہے۔