اسلام آباد (عکس آن لائن)الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی تمام 296 نشستوں کے نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق 138 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ، مسلم لیگ ن 137 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔
8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں پنجاب اسمبلی کی پیپلز پارٹی 10 اور پاکستان مسلم لیگ پنجاب اسمبلی کی 8 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔استحکام پاکستان پارٹی، مسلم لیگ ضیاء اور تحریک لبیک پنجاب اسمبلی کی ایک ایک نشست پر کامیاب ہوئی ہیں۔